Tuesday, April 22, 2025
Homeبین الاقوامییو اے ای میں مقیم ہندوستانیوں نے سی اے اے پر تشویش...

یو اے ای میں مقیم ہندوستانیوں نے سی اے اے پر تشویش کا اظہار کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانیوں نے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہاں ہندوستانی سفارتخانے کو ایک یادداشت پیش کی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ اس قانون سے تفریق پیدا کرنے والے معاشرے کو فروغ ملتا“۔ اتوار کے روز ہندوستانی برادری کے 30سے زیادہ افراد نے سفارتخانے میں عہدیداروں سے ملاقات کہ تاکہ سی اے اے کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں۔

ابو ظہبی کے رہائشی عبد اللہ خان،نے ایک نیوز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ہندوستان میں اپنے کنبے کے بارے میں فکر مند اور پریشان ہوں۔میں نے انہیں اتر پردیش کے آعظم گڑھ میں فون کرنے کی کوشش کی،لیکن سی اے اے کے خلاف احتجاج کے بعد  مواصلاتی لائنیں اور انٹر نیٹ بند کئے جانے کی وجہ رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

اس خط میں ہندوستانی حکام سے امتیازی،تفریق پر مبنی اور غیر آئینی‘ایکٹ کو ختم کرنے کی در خاست کی گئی ہے۔ابو ظہبی کے رہائشی سنجے منوہر پنچ،جنہوں نے بھی سفارتخانے کا رخ کیا۔انہوں نے کہا کہ ”میں چاہوں گا کہ ہندوستان کیے آئین کے مطابق تمام لوگوں کو ان  کا برابر کا درجہ دیا جائے،خواہ وہ ہندو ہو،مسلمان،یا سکھ،عیسائی ہوں“۔ایک اور رہائشی نے کہا کہ ’سی اے اے“ہمارے آئین کے خلاف ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے“۔

 سی اے اے،جو 12دسمبر کو نافذ کیا گیا تھا،پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش سے غیر مسلم اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دیتا ہے،جو 31دسمبر 2014کو یا اس سے پہلے ہندوستان پہنچے تھے۔متنازعہ فعل کے خلاف پورے ہندوستان میں پر تشدد مطاہرے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ اس متنازعہ قانون کو منسوخ کر دیا جائے،جو ہندوستانیوں میں انتشار کا سبب بنتا ہے۔