نئی دہلی۔ انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر رمیش پورکھریال نشنک نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کے واقعات کا سامنا ہے ، باہمی ہم آہنگی کونقصان پہنچا کر لوگ ذاتی مفادکے لئے کھڑے ہوگئے ہیں اور وہ چین سکون کے ماحول کے لئے چیلنج پیدا کررہے ہیں، ایسے وقت میں پوری دنیا کو مہاتماگاندھی کی ضرورت ہے ۔
نشنک نے یہ باتیں دہلی کے پرگتی میدان میں ہفتے کے روز قومی کتاب ٹرسٹ کی طرف سے منعقد عالمی کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پرکہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو گاندھی کی ضرورت۔ لوگ ہی نہیں سماج کو، سماج ہی نہیں قوم کو، قوم ہی نہیں پوری دنیا کو اس وقت گاندھی کی ضرورت ہے ۔ اس وقت دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات پیش آر ہے ہیں، لوگ باہمی ہم آہنگی کو چوٹ پہنچاکر ذاتی مفاد کے محور پر کھڑے ہو گئے ہیں اور چین سکون کے ماحول کے لئے چیلنج پیدا کررہے ہیں۔ ایسے وقت میں پوری دنیا کو مہاتما گاندھی کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شخص کے پاس سچ، عدم تشدد اور محبت تین ہی چیز ہیں اور اگر وہ سچائی کے راستے پر نہ چلے اور اس میں حقیقت کو قبول کرنے کی ہمت نہ ہو، ایسا شخص زندہ ہوتے ہوئے بھی پتھر کی مانند ہے ۔ ان تینوں چیزوں کے بغیر کسی سماج اور قوم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
انسانی وسائل کی ترقی وزیر نے کہا کہ میلہ، ملن کو کہتے ہیں اور ملن سے تخلیق ہوتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ کتاب میلہ نئی تلاش اور نئے خیالات پیدا کرے گا۔اس مرتبہ کے کتاب میلے کا موضوع گاندھی: مصنفین کے مصنف ہے ۔12 جنوری تک جاری رہنے والے کتاب میلے میں سابرمتی آشرم کے طرز پر تیار کئے اسٹالوں پرگاندھی جی کی تصنیفات اورگاندھی جی پر مختلف ہندوستانی زبانوں میں لکھی گئی 500 کتابوں کی نمائش لگائی گئی ہے ۔
افتتاحی تقریب کا آغاز قومی بال بھون کے طالب علموں کی طرف سے پیش کئے گئے استقبالیہ گیت کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر گووند پرساد شرما اور نامور گاندھیائی مفکر پروفیسر گریشور مشرا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں قومی بال بھون کے بچوں نے اقبال کے ترانے سارے جہاں سے اچھا ہندستاں ہمارا پیش کرکے اس پروگرام میں موجود مقامی اور بیرونی و بیرونی مہمانوں کے دل جیت لئے ۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔