Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگپانچ دن چلنے والی بیاٹری تیار کرنے کے دعویٰ

پانچ دن چلنے والی بیاٹری تیار کرنے کے دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

میلبورن ۔ اسمارٹ فون کے بغیر آج زندگی کا تصور بھی محال ہے یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ چارجر اور پاوربنک ساتھ لیکر گھومتے ہیں کیونکہ اگر کہیں فون کی بیاٹری ختم ہوجائے تو کوئی مشکل نہ ہواور اب ایسے ہی مسائل کو حل کرنے کےلئے ماہرین ایک ایسی بیاٹری بنالی ہے جس کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد وہ 5 دنوں تک قابل استعمال ہوگی۔

سائنسدانوں نے ایک مرتبہ چارج ہونے پر 5 روز تک چلنے والی نئی طرح کی فون بیٹری کے کامیاب تجربات کئے ہیں جسے لیتھیئم سلفر بیٹری کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی ماہر ماہ دوخت شیبانی اور ان کے ساتھیوں نے لیتھیئم آئن بیٹریوں سے پانچ گنا زیادہ بہتر بیٹری تیارکی ہے جسے اب تک دنیا کی سب سے بہترین بیٹری کہا جاسکتا ہے، اگرچہ بیٹری کی جسامت بڑی ہے لیکن اسے مختصرکرکے موبائل بیٹریوں تک لایا جاسکتا ہے لیکن تمام خوبیوں کے باوجود لیتھیئم سلفر بیٹریوں میں ایک خرابی یہ ہے کہ سلفر برقیرے جارچنگ کے دوران سکڑتے اور پھیلتے ہیں، اس عمل سے بڑے برقیرے ٹوٹ جاتے ہیں اور بیٹری بے فائدہ ہوجاتی ہے۔

اس کمی کو دور کرنے کیلئے دوسرے مرحلے میں ماہرین نے بیٹری کے اندر اتنی جگہ رکھی جہاں سلفر کے ذرات پھیل اور سکڑ سکیں۔ اگر اس مسئلہ پر قابو پالیا جائے تو توقع ہے کہ بہت جلد کاروں سے لے کر سمارٹ فون تک میں سلفرلیتھیئم بیٹریوں کا راج ہو گا۔