Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگسی اے اے کے خلاف احتجاج اپوزیشن کے اتحاد کے بغیر بھی...

سی اے اے کے خلاف احتجاج اپوزیشن کے اتحاد کے بغیر بھی جاری رہنا چاہئے:امرتیہ سین

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ: نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے پیر کے روز،شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کو آگے بڑھانے کے لئے ملک میں اپوزیشن کے اتحادکی ضرورت پر زور دیا،لیکن کہا کہ اگر اتحاد نہ بھی ہو تو،مظاہرین کو پھر بھی حر کت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ”کسی بھی طرح کے احتجاج کے لئے اپوزیشن کا اتحاد ضروری ہے۔اس کے بعد احتجاج آسان ہو جاتا ہے۔

وہ سی اے اے،این آر سی اور این پی آر کے حوالے سے ملک بھر میں جاری مظاہروں سے متعلق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ سین نے کہا کہ کسی بھی مظاہرے کے لئے اپوزیشن کا اتحاد ضروری ہے۔ اگر فریقین میں اتحاد نہ ہوتو احتجاج بند نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ’’اگر احتجاج مناسب مقصد کے لئے ہو تو اتحاد ضروری ہے،لیکن اگر اتحاد نہیں ہے تو،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم احتجاج کرنا چھوڑ دیں۔انہوں نے مزید کہا ”جیسا کہ میں نے کہا،اتحاد مظاہروں کو آسان بناتا ہے،لیکن اگر اتحاد موجود نہیں ہے تو،ہمیں ابھی بھی آگے بڑھنا ہوگا اور جو بھی ضروری ہے اسے کرنا ہے“۔

1998میں معاشیات میں نوبل انعام جیتنے والے سین،شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف سول سوسائٹی کی ایک مضبوط ترین آواز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔گزشتہ ہفتے انہوں نے سی اے اے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”یہ ہندوستانی آئین کے مطابق نہیں ہے“۔

انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت کسی شخص کے مذہب کا پتہ لگانے کے بعد شہریت دی جائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ کیا جائے گا،یہ یقینی طور پر آئین کے خلاف ہے۔