Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگمیونسپل انتخابات: کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ کا منگل کو اختتام

میونسپل انتخابات: کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ کا منگل کو اختتام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ میں میونسپل انتخابات منعقد شدنی ہیں،اس ضمن میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی مدت منگل کو سہ پہر تین بجے ختم ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق،تلنگانہ میں میونسپل انتخابات 22جنوری کو ہوں گے۔

چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ کارپو ریشنوں میں 385 وارڈوں کے لئے کل 1,786 پولنگ اسٹیشن موجود ہیں۔اسے کے ساتھ ہی،سیاسی جماعتوں کے ذریعہ بی فارم دینے کی آخری تاریخ بھی آج اختتام کو پہنچی۔

22جنوری کو 120 بلدیات اور 9میونسپل کارپوریشنوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور 25جنوری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ریاستی الیکشن کمیشن منگل کی شام انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کرے گا۔

ہائی کورٹ کے نئے حکم کے ساتھ،الیکشن کمیشن25جنوری کو کریم نگرمیونسپل کارپوریشن کے لئے پولنگ کرائے گا اور اس کے نتائج 27جنوری کو اعلان کئے جائیں گے۔کارپوریشن انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16جنوری ہے۔

اطلاعات کے مطابق،ٹکٹ کے حصول کے لئے ٹی آر ایس پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت اعلیٰ رہنما باغیوں کو پسپا کرنے کی کو شش کر رہے ہیں،لیکن بہت کم لوگ اس سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں 411 پولنگ اسٹیشن،کریم نگر میں 348 اور راما گنڈم میں 242 پولنگ اسٹیشن ہیں۔

120بلدیات میں 2,727 وارڈوں کے لئے الیکشن کمیشن نے 6,325 پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں۔ان میں،محبوب نگر میں 240 پولنگ اسٹیشن،عادل آباد میں 183،نلگندہ میں 180،سوریا پیٹ میں 146،اورمیریال گوڑہ میں 144 ہیں۔اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنوں ڈورنکال،وردھمان پیٹ،کوتھہ پلی اور دھرم پوری میں 15 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔