Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںاوڈیشہ میں لاکمانیا تلک ایکسپریس پٹری سے اتری،20 سے زائد مسافر زخمی

اوڈیشہ میں لاکمانیا تلک ایکسپریس پٹری سے اتری،20 سے زائد مسافر زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

بھوبنیشور: گھنے دھند کے باعث ممبئی۔بھوبنیشور لوکمانیا تلک ٹر مینس (ایل ٹی ٹی) ایکسپریس کے جمعرات کو اوڈیشہ کے کٹک میں نیر گونڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردارٹرین سے ٹکرا جانے کے بعد 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔صبح سات بجے سالاگاؤں اور نیر گونڈی کے مابین مال گاڑی کے ایک گارڈ وین کو ٹکرا نے کے بعد اس کے آٹھ کو چز پٹری سے اتر گئے۔

اس ٹرین میں تقریبا ً450مسافر سوار تھے۔ایسٹ کوسٹ ریلوے (ای سی او آر) کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر،جے پی مشرا نے بتایا کہ 20زخمیوں میں سے پانچ لود شدیدید طور پر زخمی ہیں،جنہیں کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسہتال میں داخل کیا گیا ہے۔انہون نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

ای سی او آر،نے حادثے سے متعلق معلومات کے لئے ہیلپ لائن نمبر 0671-1072 (کٹک)،0674-1072(کھرڈاروڈ)،18003457401/402(بھوبنیشور ہیڈ کوارٹرس)،0674-1072(بھوبنیشوراسٹیشن)اور 06752-1072(پوری)جاری کیا ہے۔باقی تمام مسافروں کو ان کی منزل تک لے جانے کے لئے بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔  حادثے کے بعد راستے پر ٹریفک روک دی گئی تھی۔ریل ٹریفک کی بحالی کا کا م شروع ہو گیا ہے۔