Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگکولکتہ میں تھیٹر فنکاروں نے سی اے اے کے خلاف احتجاجی مارچ...

کولکتہ میں تھیٹر فنکاروں نے سی اے اے کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ: ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)،نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این سی آر) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر) کے خلاف پر زور احتجاج جاری ہے۔اس احتجاج میں خواتین بھی شامل ہو گئی ہیں اور ان قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،احتجاجی مارچ نکالے جا رہے ہیں۔

ان قوانین کے خلاف مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں نے احتجاج کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے،اور ان قوانین کو آئین کے خلاف بتاتے ہوئے،اسے ملک کے عوام کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔اب ان قوانین کے خلاف فنکار و اداکار بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

کولکتہ میں،تھیٹر کی سینکڑوں شخصیات نے جمعہ کے روز شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف،اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے،شہر کی سڑ کوں پر احتجاجی مارچ نکالا۔انہوں نے اس قانون کو لوگوں کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا۔ڈرامہ نگار،تھیٹر ڈائریکٹر،اداکار،ضعیف و نوجوان شخصیتوں نے راش بہاری مکتا آنگن سے لیکر للت کلا اکیڈیمی تک احتجاجی مارچ نکالا اور اس متنازعہ قانون کے خلاف ملک کی طلبہ تحریک کی حمایت کی۔

اس موقع پر،تھیٹر اداکار پرن بندھو پادھیائے نے کہا ”قوم بحران کا شکار ہے۔وہ لوگ جو لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے عصری تناظر میں گانے لکھتے ہیں،وہ مستقبل کے نقش قدم کو سن سکتے ہیں“۔

  تھیسپین بواس چکر ورتی نے کہا ”ہر ایک کو لگتا ہے کہ یہ قانون لوگوں کے لئے اچھا نہیں ہے۔یہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے۔مظاہرین نے ایک بینر تھاما تھا،جس پر لکھا تھا ”کوئی این آرسی نہیں ہے“کوئی این پی آر نہیں،کوئی سی اے اے نہیں“ تحریر تھا۔