Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگاندرا جئے سنگھ کے بیان پر بھڑ کیں نر بھیا کی ماں،کہا،ان...

اندرا جئے سنگھ کے بیان پر بھڑ کیں نر بھیا کی ماں،کہا،ان کے جیسے لوگ معاشرے کے لئے دھبہ ہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: نر بھیا کیس کے مجرموں کی سزائے موت میں توسیع کردی گئی ہے۔اس معاملے میں،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات اپنی بات پیش کر رہی ہیں۔سینئیر ایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ نے نر بھیا کی ماں آشا دیوی سے کہا ہے کہ وہ مجرموں کو معاف کر دیں۔جئے سنگھ نے ایک تویٹ میں لکھا ہے کہ ”وہ نر بھیا کی ماں سے،سونیا گاندھی کی مثال لینے کے لئے در خواست کر تی ہیں“۔

سونیا گاندھی نے نالینی (راجیو گاندھی کے قتل کی مجرم) کو معاف کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس کے لئے سزائے موت نہیں چاہتی ہیں۔جئے سنگھ نے انہیں بتایا کہ وہ اس کے ساتھ ہیں،لیکن سزائے موت کے خلاف ہیں۔

اندرا جئے سنگھ کے اس ٹویٹ پر نر بھیا کی ماں آشا دیوی نے کہا ”اندا جئے سنگھ کون ہو تی ہیں،انہیں یہ تجویز دینے والی۔پورا ملک چاہتا ہے کہ مجرموں کو پھانسی دی جائے۔جئے سنگھ جیسے لوگ معاشرے کے لئے دھبہ ہیں۔ان جیسے لوگوں کی وجہ سے،عصمت دری کا شکار ہونے والی خواتین کو انصاف نہیں مل پاتا ہے“۔انہوں نے کہا کہ ”اگر بھگوان بھی مجھ سے کہے تو میں ان مجرموں کو معاف نہیں کروں گی۔

آشا دیوی نے کہا ”میں یقین نہیں کر سکتی کہ اندرا جئے سنگھ نے یہ کہنے کی جسارت کی ہے۔میں ان سے کئی بار سپریم کورٹ میں مل چکی ہوں۔انہوں نے ایک بار بھی میری حالت کے بارے میں نہیں پوچھا اور آج وہ مجرموں کے حق میں بات کر رہی ہیں۔ایسے لوگ عصمت دری کی حمایت کرکے اپنا گزارا کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عصمت دری کے واقعات رک نہیں رہے ہیں۔

واضح ہو کہ،نر بھیا کیس کے چاروں مجرموں،مکیش سنگھ،ونئے کمار شرما،اکشئے اور پون گپتا کو اس سے قبل 22جنوری کو صبح 7بجے پھانسی دی جانی تھی۔مجرم مکیش کی جانب سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند کو رحم کی در خواست دئے جانے اور صدر کی جانب سے رحم کی در خواست کو مسترد کئے جانے کے بعد،ان مجرموں کی پھانسی کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے۔اب ان چاروں مجرموں کو یکم فروری کو صبح 6بجے پھانسی دی جائے گی۔نر بھیا کی ماں آشا دیوی نے الزام لگایا ہے کہ سیاسی فائدے کے لئے مجرموں کو پھانسی دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل،عدالت کی طرف سے جاری ڈیتھ وارنٹ کے دوران،مجرم مکیش سنگھ کی ماں نے نر بھیا ی ماں آشا دیوی سے اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی التجا کی تھی۔

نر بھیا کی ماں نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے بد نما جسم کو فراموش نہیں کر سکتیں۔وہ پچھلے 7سالوں سے خون کے آنسو رو رہی ہیں۔