Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگجے پی نڈا،بلا مقابلہ بی جے پی کے قومی صدرمنتخب

جے پی نڈا،بلا مقابلہ بی جے پی کے قومی صدرمنتخب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بی جے پی کے کار گزار صدر جگت پرکاش نڈا (جے پی نڈا) پیر کو بی جے پی کے قومی صدر بنائے گئے۔انہوں نے یہان پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر بلا مقابلہ جیت حاصل کی۔نڈا کے صدر منتخب ہونے کے بعد صدر کیحیثیت سے امیت شاہ کا دور ختم ہو گیا۔امیت شاہ خود نتن گڈ کری اور راجناتھ سنگھ کے ساتھ نڈا کا نام تجویز کرنے والوں میں شامل تھے۔

 بی جے پی کے ریٹر ننگ آفیسر رادھا موہن سنگھ نیندا کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا اعلالن کیا۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر موجود تھے۔ جے پی نڈا کے بی جے پی کے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے کے اعلان کے بعد امیت شاہ نڈا کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔امیت شاہ نے سب سے پہلے نڈا کو مبارکباد دی اور انہیں پارٹی دفتر لیکر گئے۔

نڈا پارٹی کے کار گذار صدر تھے۔وہ طالب علمی کے زمانے سے ہی سیاست میں تھے اور وہ مرکز میں وزیر بھی رہ چکے تھے۔بی جے پی کے صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی کا عمل صبح 10بجے شروع ہوا اور رات 12.30 بجے تک جاری رہا۔اگلے گھنٹے تک کاغذات نامزدگی جمع کر وائے گئے،جن میں صرف ایک ہی نامزدگی تھی،اس کی جانچ کی گئی اور دوپہرڈھائی بجے تک نامزدگی واپس لینے وقت دیا گیاتھا۔

پہلے ہی خبریں آرہی تھیں کہ بی جے پی 20جنوری کو اپنے نئے صدر کا انتخاب کرے گی،کیونکہ اس دن ”اکا دشی“ہے،جو ہندو مذہب کے مطابق،ایک اچھا دن ہے۔سنسکرت میں اکا دشی کا مطلب گیارہ ہے۔جسے اہم مانا جاتا ہے۔پچھلے دنوں میں بی جے پی نے مغربی بنگال،ناگا لینڈ جیسی ریاستوں کے صدور کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔