Monday, June 9, 2025
Homeاسپورٹسفیڈرر اور جوکووچ کی پیشقدمی، وینس کو 15 سالہ گاف کے خلاف...

فیڈرر اور جوکووچ کی پیشقدمی، وینس کو 15 سالہ گاف کے خلاف شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

ملبورن۔ سیزن 2020ءکے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے ابتدائی دن ریٹائرڈ 20 گرانڈ سلام کے حامل کھلاڑی راجر فیڈرر اور سابق عالمی نمبر ایک جاپان کی نومی اوسکا نے اپنے پہلے مرحلے کے مقابلے راست سٹوں میں جیت لیے۔ فیڈرر نے امریکی کھلاڑی جانسن کو راست سٹوں میں 6-2, 6-2, 6-3 سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی جبکہ دفاعی چمپئین نواک جوکووچ نے مشکل شروعات اور ایک تیسرا سٹ گنوانے کے باوجود پہلے مرحلے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ نے اپنے حریف جرمنی کے کھلاڑی جان لینارڈ اسٹف کو 7-6,6-2,2-6,6-1 سے شکست دی ۔

خاتون زمرے کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں اوسکا نے حریف کھلاڑی بوزکووا کو راست سٹوں میں 6-4,6-2 سے شکست دے کر اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہے۔ خاتون زمرے میں سابق عالمی نمبر ایک اور متعدد گرانڈ سلام حاصل کرنے والی امریکی کھلاری وینس ویلیمس کو امریکی نوجوان 15 سالہ کوری گاف کے خلاف مقابلے کے سخت آعاز کے بعد 6-3, 6-7 (7-5) کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے جبکہ ان کی چھوٹی بہن سرینا ویلیمس نے پٹاپوا کو راست سٹوں میں 6-3, 6-0 سے شکست دی۔

عالمی نمبر ایک مقامی کھلاری ایشلے بارٹی کو عالمی درجہ بندی میں 120 ویں مقام پر فائز یوکرین کی لیشا سورینکو کے خلاف پہلا سٹ گنوانا پرا لیکن اس کے بعد انہوںنے واپسی کرتے ہوئے 6-1, 6-1, 5-7 کی کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے والے بدقسمت کھلاڑیوں میں نئی نسل کے باصلاحیت کھلاڑی کینٹوا کے ڈینس شاپولورا ہیں جنہیں 4 سٹوں پر مشتمل سخت ترین مقابلے میں ہنگری کے مارٹن فورسووکیس کے خلاف 6-7(3-7), 1-6, 7-6(9-7), 3-6 کی شکست برداشت کرنی ڑی۔ حیران کن اخراج کی فہرست میں مقامی اور گرانڈ سلام چیمپئن سمنتھا اسٹوسربی شامل ہیں جنہیں پہلے ہی مرحلے میں امریکی کھلاڑی کھترین میک نیلی کے خلاف راست سٹوں میں 4-6, 1-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔