Monday, June 9, 2025
Homeہندشہریت ترمیمی قانون کی بی جے پی میں مخالفت شروع

شہریت ترمیمی قانون کی بی جے پی میں مخالفت شروع

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔  ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت جاری ہے مظاہرہ کر رہے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ مرکز کی مودی حکومت اس قانون کو واپس لے لیکن مودی حکومت اس بات پر اڑی ہوئی ہے اور نہ تو وہ اس قانون کو واپس لے رہی ہے اور نہ ہی اس میں کوئی تبدیلی کرنے کو تیار ہے۔ حالت تو یہ ہے کہ اب بی جے پی کے اندر بھی سی اے اے کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے، اس کی تازہ مثال  بی جے پی کے سینئر لیڈر سی کے بوس ہیں- سی کے بوس نے سی اے اے پراپنی پارٹی کو آئینہ دکھایا ہے۔

شہریت ترمیم قانون کے خلاف ہو رہی مخالفت پر بی جے پی لیڈر سی کے بوس نے کہا میں نے اپنے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ہم تھوڑا سا ترمیم کرتے ہیں تو یہ تحریک ختم جائے گی، ہمیں خاص طور سے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ یہ مظلوم اقلیتوں کے لئے بھی ہے، ہمیں اس قانون میں کسی مذہب کا ذکر نہیں کرنا چاہیے، ہمارا نقطہ نظر مختلف ہونا چاہیے۔

سی کے بوس نے مزید کہا کہ بل جب قانون بن جاتا ہے تو یہ ریاستی حکومتوں کو مجبوراً اسے نافذ کرنا ہوتا ہے، یہ ایک قانونی حیثیت ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک جمہوری ملک میں آپ ملک کے شہریوں پر کوئی بھی قانون مسلط نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ہم صحیح ہیں اوروہ غلط ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ آپ کسی کو گالی نہیں دے سکتے ہیں، آج ہمارے پاس نمبر ہے، صرف اس لئے ہم خوف کی سیاست نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سی اے اے کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو بتاتے ہیں۔