Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگحیدرآباد کی دبیر پورہ نشست میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت...

حیدرآباد کی دبیر پورہ نشست میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں 22جنوری کو بلدی انتخابات ہورہے ہیں۔اس ضمن میں شہر حیدرآباد میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرگرمیاں جاری ہیں،اور شہر کے مختلف وارڈس میں اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کو ششیں کی جا رہی ہیں۔

ایسے میں حلقہ دبیر پورہ،شہر کا واحد وارڈ ہے،جہاں سبھی بڑی جماعتوں،مثلاً حکمراں تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس)،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)،کانگریس،تلگو دیشم اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

دبیر پورہ علاقہ شہر کے قدیم ترین رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔اس وارڈ میں 49,445 رجسٹر ووٹرز ہیں،جو ریاض الحسن آفندی کے قانون ساز کونسل کے ممبر منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی اس نشست کے لئے ہونے والے انتخابات کے دوران اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

اس نشست کے لئے،ٹی آر ایس نے رضاعلی مرزا کو کو میدان میں اتارا ہے،جبکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے میر باسط علی کو امیدوار بنایا ہے۔انتخابات میں اس نشست کے لئے دیگر پارٹیوں نے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔جنمیں،مرزا عقیل آفندی(بی جے پی)،مرزا عسکر علی بیگ (کانگریس) اور محمد احمد (ٹی ڈی پی)سے امیدوار ہیں۔

مقامی انتخابی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کا اثر پچھلے انتخابات سے اچھا ہے۔پچھلے انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار دس ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔جبکہ ٹی آر ایس امیدوار ذیشان 6,000 سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔مجموعی طور پر ووٹنگ کا تناسب 37فیصد تھا۔

میر چوک،دبیر پورہ،اور رین بازار کے تین پولیس اسٹیشن حدود میں پھیلے 18 عمارتوں میں قائم 66 پولنگ اسٹیشنوں میں ضلعی الیکشن آفیسر ز نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔اس انتخابات کی رائے دہی 22جنوری کو صبح 7بجے سے شام 5بجے تک ہوگی۔

دبیر پورہ میں مسلم کمیو نٹی شیعہ مسلک کا غلبہ ہے اور ان کے ووٹ فتح کے لئے فیصلہ کن عنصر ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بیشتر سیاسی جماعتوں نے اس فرقے کے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔پیر کے روز جیسے ہی انتخابی مہم ختم ہو ئی،تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹروں کو اپنے حق میں رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے راضی کرنے کی کو شش کی۔

پولیس،انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے محکمہ جا سوس،ٹاسک فورس اور سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر جیسے دیگر،محکموں کے ایڈیشنل افسران کی تعیناتی کرکے وسیع پیمانے پر انتظامات کر رہی ہے۔معمول کے مطابق،پولیس کے پاس گشت کرنے والی ٹیموں کے علاوہ اپنی اپنی اسٹرائیک فورس اور مفتی دستہ ہوں گے۔اس علاقے میں سماج دشمن دشمن عناصر کے داخلے کو روکنے کے لئے پولیس دبیر پورہ جانے والی سڑکوں پر چیک پوسٹس قائم کرے گی۔