Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہتلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: وسیع پیمانے پر سیکیوریٹی انتظامات کے درمیان چہارشنبہ کو ریاست تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ریاست بھر میں 120میونسپلٹیوں اور 9میونسپل کارپوریشنوں میں صبح 7بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

53.37لاکھ ووٹرز میونسپل کا رپوریشنوں کے 325 کارپوریٹرز کے لئے اور 2,727 کونسلرز کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔جبکہ 3,052 وارڈوں میں انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،81 وارڈوں میں ووٹنگ نہیں ہو گی،جہاں متفقہ طور پر امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 1,746 امیدوارمیونسپل کارپوریشنوں کے لئے میدان میں ہیں،جبکہ 11,099 امیدوار میونسپلٹیوں کے لئے اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں۔ریاستی الیکشن کمیشنر وی نیگی ریڈی نے بتایا کہ 9میونسپل کارپوریشنوں میں ایک ہزار 438 پولینگ اسٹیشن اور 120 بلدیات میں 6,325 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔پولنگ اسٹیشنوں پر تقریبا ً 45,000 پولنگ اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔

آزادانہ و منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے کے لئے حکام کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے حفاظتی انتظامات کے لئے 50,000 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔حکومت نے ان علاقوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے جہاں چہار شنبہ کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) کے عہدیدار 2,406 پولنگ اسٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کے ذریعے ووٹنگ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔جبکہ2,072 مراکز میں پولنگ کے عمل کی ویڈیو گرافی کی جا رہی ہے۔

ملک میں پہلی بار،(ریاستی الیکشن کمیشن)ایس ای سی، جعلی ووٹنگ کو روکنے کے لئے ”فیس ریکاگنیشن ایپ(چہرہ شناخت ایپ) کا استعمال کر رہے ہیں۔اور مذکورہ ایپ کا استعمال میڑ چل،ملکاجگری،ضلع کے کامپلی بلدیہ کے تحت دس پولنگ اسٹیشنوں میں کیا جا رہا ہے۔ریاست میں پچھلے سال بنائے گئے 73 نئے بلدیات میں سے 68 بلدیات میں پہلی بار انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔خواتین کو تمام شہری اداروں میں 50 فیصد ریزرویشن ملے گا۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)اور 10دیگر شہری بلدیاتی اداروں میں انتخابات نہیں ہو رہے ہیں،کیونکہ ان کی معیاد ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے لئے 24 جنوری کو ووٹنگ ہوگی۔

حکمران تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) نے تمام میونسپل وارڈوں میں امید وار کھڑے کئے ہیں۔مرکزی اہم جماعتیں،کانگریس اور بی جے پی بھی بیشتر وارڈوں میں حصہ لے رہی ہیں۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے 276 وارڈوں میں امیدار کھڑے کئے ہیں۔