Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگتلنگانہ بلدی انتخابات: چند چھوٹے واقعات کو چھوڑ کررائے دہی کا پر...

تلنگانہ بلدی انتخابات: چند چھوٹے واقعات کو چھوڑ کررائے دہی کا پر امن اختتام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں کچھ مقامات پر چند چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ کر،ریاست کے 120بلدیات اور 9میونسپل کارپوریشنوں کے لئے چہار شنبہ کو ووٹنگ پر امن رہی۔ریاستی الیکشن کمیشن کے عہدیدارون کے مطابق، تمام اضلاع میں سہ پہر تین بجے تک پولنگ کا تناسب 67.46 رہا۔صبح گیارہ بجے تک تمام شہری بلدیاتی اداروں میں ووٹنگ کا اوسط 36.63 فیصد رہا۔

ریاستی وزیر وی۔سرینواس گوڑ،سنگا ریڈی نرنجن ریڈی نے اپنے کنبے کے ممبروں کے ساتھ اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالا۔ٹی پی سی سی کے سر براہ اتم کمار ریڈی نے اپنی اہلیہ پد ماوتی کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کیا،اور سی ایل پی رہنما مالو بھٹی وکر مارکا نے بھی ووٹ ڈالا۔

بعد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی اور مالو بھٹی وکر مارکا نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ووٹروں میں رقم تقسیم کرنے پر ٹی آر ایس رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے،جو کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر رقم بانٹتے ہوئے پائے گئے تھے۔

گد وال کے ایک پو لنگ اسٹیشن پر،پولیس والوں نے کانگریس اور ایم آئی ایم کارکنوں کو منتشر کر نے کے لئے لاتھی چارج کا سہا را لیا۔اس دوران کانگریس رہنما شنکر زخمی ہو گئے تھے،انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یادگیری گٹہ میں،بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔اور عملہ رائے دہندگی کے عمل کو انجام دینے کے لئے فرش پر بیٹھ گئے کیونکہ وہاں میزیں موجود نہیں تھیں۔کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر کانگریس،ٹی آر ایس،اے آئی ایم آئی ایم اور بی جے پی کارکنوں کے در میان جھڑ پیں ہوئیں۔

اگر چہ کہ،ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی،لیکن ابتدائی اوقات میں ووٹرز کی تعداد کم رہی۔کامپلی بلدیہ کے تحت لگ بھگ دس پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عہدیداروں نے پہلی بار چہرے کی شناخت کرنے والے ایپ کا استعمال کیا۔ریاستی الیکشن کمیشن اور بلدیاتی عہدیدار

2,406 پولنگ اسٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے تھے اور 2,072 پولنگ اسٹیشنوں میں ویڈیو گرافی کی گئی تھی۔