Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگہر یانہ میں چلتی کار میں لڑ کی کی عصمت دری،دوملزمین گرفتار

ہر یانہ میں چلتی کار میں لڑ کی کی عصمت دری،دوملزمین گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ: ہریانہ کے پانی پت شہر میں دو نوجوانوں نے چلتی کار میں پندرہ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعہ عصمت دری کی۔گیارہویں جماعت کی طالب علم ایک پارک کے قریب بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔بعد میں جمعہ کی رات کو اسے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت کمار نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا اور واردات میں استعمال ہونے والی کار قبضہ میں لے لی گئی ہے۔متاثرہ لڑ کی کے بیان پر ہندوستانی تعزیرات نامہ (آئی پی سی) اورپوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

متاثرہ لڑ کی جمعہ کے روز ٹیوشن کلاس میں شرکت کے بعد واپس نہیں آئی۔دیر شام اس کے کنبہ کو معلوم ہواکہ وہ ماڈل ٹاؤن علاقے میں بے ہوش پڑی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم اسے جانتا تھا اور اسے اپنی سالگرہ منانے کے لئے موقع واردات پر بلایا۔ایک کار میں شراب پی رہے چار نوجوانوں نے اسے شراب نوشی پر مجبور کیا اور وہ بے ہوش ہو گئی۔

بعد میں اسے دو نوجوانوں کی جانب سے کار میں لے جایا گیا اور چلتی گاڑی میں ان دونوں نے  اس کی عصمت دری کی گئی۔جرم کرنے کے بعد،ملزمین لڑ کی کو پار کے قریب بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر چلے گئے،جہاں اس کی اسکوٹی کھڑی تھی۔