Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگکیک کھانے کے مقابلے کے دوران خاتون ہلاک

کیک کھانے کے مقابلے کے دوران خاتون ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

ہاروی بے ۔آسٹریلیا میں سب سے زیادہ لیمنگٹن کیک کھانے کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ایک خاتون دم توڑ گئیں۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر کوئینز لینڈ کے شہر ہاروی بے کے ہوٹل میں ایک ایونٹ کے دوران 60 سالہ خاتون کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ آسٹریلیا کے قومی دن کی تقریبات میں حصہ لے رہی تھیں۔مقابلے میں حصہ لینے والوں کی لیمنگٹن کیک کھاتے ہوئے فلم بندی بھی کی گئی۔ لیمنگٹن ایک روایتی اسفنج کیک ہے جوچاکلیٹ اورخشک ناریل کو ملاکر بنایا جاتا ہے۔خاتون کو جائے وقوعہ پر سی پی آردیا گیا تھا اور بعد میں اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہ دم توڑ گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جب ان کی طبعیت خراب ہوتی دکھائی دی ان کا منھ کیک سے بھرا ہوا تھا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے سے قبل شراب خانے کے سرپرست ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جنھوں نے کیک کھاتے ہوئے اپنے ساتھ پانی کے گلاس رکھے ہوئے ہیں۔ہاروی بے میں واقع بیچ ہاوس ہوٹل نے فیس بک پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں اس خاتون (جن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے) کے لواحقین اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔انھوں نے فوری اور پیشہ ورانہ مدد فراہم کر نے پر ایمبولینس خدماتکا بھی شکریہ ادا کیا۔

آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی ہوتی ہے اور کھانے کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جو بہت ہی مقبول کھیل ہیں۔ یہ وہ دن ہے جب پہلے یورپی باشندوں کی آسٹریلیا آمد ہوئی تھی۔مقابلے میں حصہ لینے والوں کو محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کیک، پائی، ہاٹ ڈاگ یا دیگراشیاءکھانے پر انعامات دیے جاتے ہیں۔