Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگحیدرآباد میں گجرات کی 16 یونیورسٹوں کے اشتراک سے ” اسٹڈی ان...

حیدرآباد میں گجرات کی 16 یونیورسٹوں کے اشتراک سے ” اسٹڈی ان گجرات “ شو کا اہتمام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ گجرات کو تعلیم کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے گجرات حکومت کے محکمہ تعلیم نے آج یہاں حیدرآباد میں ایک روڈ شو کا اہتمام کیا۔ ” اسٹڈی ان گجرات“ مہم کا آغاز ریاستی حکومت نے دوسرے ریاستوں اور بیرون ملک طلبا کو گجرات میں تعلیم کےلئے مدعو کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔

حیدرآباد کی ہوٹل پارک حیات میں منعقدہ اس شو کا مقصد گجرات میں فروغ پزیر تعلیم کے شعبے کی ایک جھلک فراہم کرنے اور اعلی تعلیم کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ریاست گجرات کے پیش کردہ مواقع سے حیدرآبادی عوام کو واقف کروانا تھا ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مزید تفصیلات فراہم کرنے کے لئے ریاست کے اعلی درجہ کے این بی اے اور این اے اے سی کے منظور شدہ اداروں کے نمائندے وفد نے اس شو میں شرکت کی ۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے گجرات کے جنگلات اور قبائلی بہبود کے وزیر گنپت سنہا واسوا نے کہا کہ 1990 کا وہ دہا بھی تھا جب گجرات کے طلبہ کو بیرون ریاست سفر کرنا پڑتا تھا تاکہ وہ تعلیم حاصل کریں لیکن اب گجرات نے تعلیم کے میدان میں بہتری کی ہے اور اب نہ صرف ہمارے طلباء بلکہ دیگر ریاستوں اور ہندوستان سے باہر کے طلباء بھی گجرات میں رہائش پزیر ہوکر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس اہمیت کے پیش نظر چیف منسٹر شری وجئے روپانی کی رہنمائی میں اب گجرات کو ہندوستان کے تعلیمی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لئے ایک پہل کی گئی ہے۔

گجرات سیکٹورل یونیورسٹیوں کی تعداد ملک کی اعلی ترین ریاستوں میں سے ایک ریاست ہے جس نے اس حقیقت کو ساکھ فراہم کیا کہ ریاست نے جینرک کے ساتھ ساتھ خصوصی کالجوں کی بیک وقت ترقی کو بھی یقینی بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے ہے گجرات میں بہتر تعلیم کے مواقع کی ایک بنیادی وجہ امن و امان اور بہتر نظام کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول ہے۔ ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے علاوہ ریاست کے تعلیم کے شعبے نے ہندوستان اور دنیا کے مختلف حصوں کے طلباءکی ایک بڑی تعداد کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے راغب کیا ہے۔ اس وقت ریاست میں دس ہزار غیرملکی طلبا ہیں جو تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

گجرات میں طلباء نے ایک قابل ذکر کاروباری رجحان دکھایا ہے جو اسٹوڈنٹ اسٹارٹ اپ اور انوویشن پالیسی کے تعاون سے ترتیب دیئے گئے اسٹارٹ اپس ہے۔محکمہ تعلیم نے رواں ماہ کے شروع میں کویت اور دبئی میں گجرات کے روڈ شوز میں اسٹڈی کا اہتمام کیا تاکہ بیرون ممالک سے زیادہ طلباکو ریاست کی طرف راغب کیا جاسکے۔ اس نے گوہاٹی ، لکھنو، پٹنہ ، رانچی اور اندور میں اسی طرح کے روڈ شو کی میزبانی کی ہے اور جنوری کے مہینے میں رائے پور اور ناسک سمیت شہروں میں بھی اسی طرح کے روڈ شوز کی میزبانی کی گئی ہے ۔ اس روڈ شو کا اہتمام پنڈت دین دیال پیٹرولیم یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا ہے جو اس کی شراکت دار ہے۔ گجرات کی 16 یونیورسٹیوں نے روڈ شو میں شرکت کی اور حیدرآباد سے یونیورسٹی کے نمائندوں سے بات چیت کی۔