Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگیوتھ کانگریس نے انوراگ ٹھاکر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی

یوتھ کانگریس نے انوراگ ٹھاکر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: جامعہ فائرنگ کے واقعے کے این دن بعد،جمعہ کو،یوتھ کانگریس نے نفرت انگیزتقریر پر وزیر مملکت،خزانہ انوراگ ٹھاکر کے خلا ف غیر مہذب زبان بولنے کے الزام میں ایک شکایت درج کروائی ہے۔

یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں انوراگ ٹھاکر کے خلاف شکایت درج کر وائی،جس کے نتیجے میں وہ شخص،جامعہ میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کرنے کا باعث بنا“۔اس موقع پر،یوتھ کانگریس کے سربراہ،یوتھ کانگریس کے متعدد ممبروں کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

واضح ہو کہ،جمعرات کے روزایک شخص نے جامعہ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہے مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی،جب وہ راج گھاٹ کی طرف جا رہے تھے۔اپوزیشن نے الزام لگا یا ہے کہ انوراگ ٹھاکر کی جانب سے غیر مہذب زبان استعمال کی گئی،جس کے نتیجے میں پر امن احتجاج کر رہے طلباء پر فائرنگ کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ ایک ریلی میں انوراگ ٹھا کر نے مبینہ طور پر متنازعہ ”دیش کے غداروں کو گولی مارو“نعرہ بلند کیا تھا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی بی جے پی کے ارادے پر سوال اٹھائے ہیں اور پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ ”حکومت نے ملک میں گوڈ سے بین کلب تشکیل دیا ہے“۔