نئی دہلی: یکم فر وری کو نر بھیا کیس کے مجرموں کو پھانسی دینے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔کل 1فروری کو ان چاروں مجرموں کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔پٹیالہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگلے حکم تک مجرموں کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔نر بھیا کے مکرموں کو پھانسی دینے کا عمل دوبارہ ملتوی کر دیا گیا۔
پٹیالہ ہاؤز کورٹ کا حکم جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے کے بعد آیا۔قبل ازیں جاری کردہ ڈیتھ وارنٹ کے مطابق مجرموں کو یکم فروری یعنی کل بروز ہفتہ کو پھانسی دی جانے والی تھی۔شام کو عدالت کی جانب سے نئے حکم کی کاپی دی گئی۔
اس سے قبل،نر بھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل کے مجرم پون گپتا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا تھا۔سپریم کورٹ نے مجرم پون گپتا کی نظر ثانی در خواست خارج کردی۔پون نے جرم کے وقت نابالغ ہونے کی در خواست دائر کی تھی۔20جنوری کے اس حکم پر پون نے سپریم کورٹ میں از سر نو در خواست دائر کی تھی۔جس میں جرم کے وقت پون کے نابالغ ہونے کی درخواست خارج کر دی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے پانچ گھنٹوں میں ہی مجرم پون گپتا کی در خواست مسترد کر دی۔پون نے جمعہ کی صبح 10.39 بجے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔اس کے بعد رجسٹری نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کو آگاہ کیا۔
اس کے فوراً بعد ہی،اس در خواست کو جسٹس آر بانو متی،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بو پننا کے پاس غور کرنے کے لئے درج کیا گیا۔ا کے بعد بنچ نے چیمب میں غور کیا اور در خواست کو خارج کر دیا۔