Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگکروناوائرس کا خوف،دلہے کی باراتیوں سے انوکھی درخواست

کروناوائرس کا خوف،دلہے کی باراتیوں سے انوکھی درخواست

- Advertisement -
- Advertisement -

منامہ ۔کورونا وائرس نے جہاں مشرق اور مغرب کے مختلف ممالک میں سینکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا دیا ہے وہیں شادی کے  گھروں میں باراتیوں اور مہمانوں میں بھی خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس مہلک مرض سے خود کو محفوظ رکھنے کےلئے لوگ مختلف اور عجیب طریقے اختیار کررہے ہیں۔بحرین میں ایک دولہے نے دعوت کے کارڈز جاری کرکے مہمانوں پر عجیب و غریب پابندی عائد کر دی۔ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاو کے پیش نظر لگائی گئی۔

دولہے نے شادی گھر کے گیٹ پر ایک عبارت چسپاں کی ہے جس میں مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ آپ کی اور ہماری سلامتی کے لیے درخواست ہے کہ سلام کرتے وقت صرف مصافحے پر اکتفا کیا جائے۔عرب معاشروں کی روایت ہے کہ مہمان دولہے سے ملتے وقت اسے بوسہ دیتے ہیں جبکہ دولہا اپنے خاندان کے بزرگوں کو سلام کرتے وقت ان کی پیشانی چومتا ہے۔ نئی پابندی کورونا وائرس کے خوف سے لگائی گئی ہے۔

بحرینی دولہے کی یہ درخواست کہ اپنی اور ہماری سلامتی کے لیے صرف مصافحے پر اکتفا کریں اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بحرینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے مزید سات مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح بحرین میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔ بحرینی حکام نے کہاہے کہ کورونا سے بیشتر متاثرین ایران سے منامہ پہنچے ہیں۔