Monday, June 9, 2025
Homeدیگرمفاد عامہتلنگانہ انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے جمعہ کو نتائج

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے جمعہ کو نتائج

حیدرآباد۔ انٹرمیڈیٹ پبلک اڈوانس سپلیمنٹری امتحانات منعقدہ مئی 2018 (جنرل ؍ووکیشنل)کے نتائج جمعہ کو 10:00 بجے دن جاری کئے جائیں گے۔ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم مسٹر رنجیو آر آچاریہ کل 10:00 بجے دن تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے دفتر واقع نامپلی حیدرآباد میں جاری کریں گے۔ سرکاری طور پر نتائج کی اجرائی کے بعد مختلف ویب سائٹس بشمول https://tsbie.cgg.gov.in; www.bie.telangana.gov.in پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ڈاکٹر اے اشوک نے بتایا کہ جونیر کالجوں کے پرنسپالس http://admi.tsbie.cgg.gov.in سائٹ پربورڈ کی جانب سے انہیں فراہم کردہ یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے کالجوں کے نتائج ملاحظہ کرسکتے ہیں۔