Thursday, April 24, 2025
Homeاسپورٹسہند۔ افریقہ ونڈے سیریز ، پانڈیا اور بھونیشور پر توجہ

ہند۔ افریقہ ونڈے سیریز ، پانڈیا اور بھونیشور پر توجہ

- Advertisement -
- Advertisement -

دھرم شالہ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ کو پس پشت ڈالتے ہوئے کل یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کا کامیاب آغاز کےلئے پُرعزم ہے ، تاہم تمام تر توجہ ٹیم میں واپسی کررہے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا پر مرکوز ہوگی ۔ ایک جانب جہاں ساری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسپورٹس کے اہم ملتوی یا منسوخ ہورہے ہیں تو دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے مایوس کن دورہ کے بعد اب گھریلو سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک نئی شروعات کےلئے پُرعزم ہیں اور وہ ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کے مظاہروں کا جائزہ لینے کےلئے تیار ہیں۔ پانڈیا نے اپنا آخری مقابلہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کی شکل میں کھیلا تھا ۔

 علاوہ ازیں پانڈیا نے اپنا آخری ٹی ۔20مقابلہ گذشتہ برس ستمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنگلور میں کھیلا تھا ۔ پانڈیا نے ڈی وائی پٹیل کارپوریٹ کپ میں اپنی شاندار فٹنس اور کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کپتان ویراٹ کوہلی اور کوچ روی شاستری نے پہلے ہی یہ واضح کردیا کہ چونکہ رواں برس ٹوئنٹی ۔20ورلڈ کپ کھیلا جانا ہے لہذا ونڈے ان کےلئے پہلی ترجیح نہےں ہیں تاہم اس کے باوجود ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز گنوانا نہےں چاہتی جس نے آسٹریلیا کی میزبانی کرتے ہوئے تین ونڈے مقابلوں کی سیریز میں سے 3-0سے شکست دی ہے ۔

 جنوبی افریقہ ٹیم جس نے اپنی گھریلو سیریز میں آسٹریلیا کا مکمل صفایا کیا ہے اُس سے مہمان ٹیم کے حوصلے اب بلند ہیں اور وہ ہندوستانی سرزمین پر بہتر مظاہرے کےلئے پُرعزم ہیں ۔ دوسری جانب ہندوستانی ٹیم جسے نیوزی لینڈ کے دورہ پر ونڈے اور ٹسٹ سیریز میں مکمل صفایا کا سامنا رہا وہ گھریلو میدانوں پر بہتر مظاہرہ کےلئے پُرعزم ہیں ۔ ویراٹ کوہلی جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 75رنز سے اسکور کرپائے ہیں وہ گھریلو میدانوں پر بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا فارم حاصل کرنے کے خواہاں ہوں گے ۔

 ہندوستان کےلئے آل راؤنڈر پانڈیا کے علاوہ اوپنر شکھر دھون اور تجربہ کار بولر بھونیشور کمار کی واپسی سے حالات آسان ہوں گے ۔ مذکورہ تینوں کھلاڑی ازخود ہندوستانی 11کھلاڑیوں کی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے جب کہ نمبر 6 کےلئے کیدار جئے دیو اور منیش پانڈے کے درمیان مسابقت رہے گی ۔ روہت شرما جو کہ ہنوز مکمل فٹ نہےں ہوئے ہیں اُن کی عدم موجودگی میں دھون کی واپسی اہمیت کے حامل ہوں گی ۔ کاندھے کے زخم کی وجہ سے دھون نیوزی لینڈ کادورہ نہےںکرپائے تھے جب کہ بھونیشور کی واپسی سے ہندوستانی ٹیم کو آخری اوورس میں بہتر بولنگ کےلئے حالات بہتر ہوجائیں گے ۔

 فاسٹ بولر محمد سمیع کو آرام دیا گیا ہے کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے دوران کاندھے میں تکلیف کی شکایت کی تھی ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف فاف ڈوپلیسی اور ریسی ونڈر ڈوسن کو آرام دیا گیا تھا تاہم اب ہندوستانی دورہ پر افریقی ٹیم کا حصہ ہے ۔علاوہ ازیں ہینرچ کلاسن اور کائیل ویرن جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی فتوحات میں کلیدی رول ادا کیا ہے وہ ہندوستان کے خلاف سیریز میں بھی مہمان ٹیم کےلئے اہم کھلاڑی ہوں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کا آغاز دوپہر 1:30بجے ہوگا ۔