Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیسعودی عرب میں بھی 21 دن کا جنتا کرفیو نافذ

سعودی عرب میں بھی 21 دن کا جنتا کرفیو نافذ

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے اور اس کے سدباب کےلئے جو بینادی اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں جنتا کرفیو یا عوامی کرفیو بھی قابل ذکر ہیں کیونکہ سماجی رابطوں اور ملاقات سے وائرس کے ایک دوسرے میں منتقل ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں لہذا عوامی ملاقاتوں کو روکنے کے احکامات کئے جارہے ہیں اور سعودی عرب نے بھی جزوی کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاو کوقابو کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے21 دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عرب نیوز اورسعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کرفیو روزانہ شام سات سے صبح چھ  بجے تک 21 دن جاری رہے گا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ حکم وزارت صحت کے اس بیان کے بعد جاری کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اتوارکو کورونا کے 119 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 511 ہوگئی ہے۔

شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ان کے اپنے تحفظ کے لیے کرفیو اوقات کے دوران اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔سرکاری اور نجی شعبے کی اہم صنعتوں کے وہ ملازمین جن کے کام میں مسلسل کارکردگی درکارہے کرفیو سے مستثنی ہوں گے ۔سکیورٹی ، فوجی، میڈیا کے شعبوں کے ملازمین ، صحت اور خدمات کے اہم شعبوں کے کارکنان کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کرفیو کے نفاذ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ تمام سول اور فوجی حکام کواس سلسلے میں وزارت داخلہ سے مکمل تعاون کا حکم دیا گیا ہے۔