Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیعمان میں اخبارات کی اشاعت بند

عمان میں اخبارات کی اشاعت بند

- Advertisement -
- Advertisement -

مسقط ۔ کسی بھی ملک میں جب حالات سنگین ہوتے ہیں اورکرفیو کی صورتحال ہوجاتی ہے تو ان حالات میں میڈیا اور میڈیا نمائندوں کی ذمہ داریاں کافی بڑھ جاتی ہیں ،جہاں زندگی کے ہر شعبہ میں سرگرمیاں رک سی جاتی ہیں وہیں میڈیا کی سرگرمیاں اور بڑھ جاتی  ہیں۔ہنگامی حالات میں میڈیا کے بند ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن اگر کسی مقام یا ملک کے اخبارات ہی بند ہوجائیں تو یہ حیران کن خبر ہوجاتی ہے  اور اب عمان سے ایسی ہی ایک حیران کن خبر ملی ہے کہ ملک میں اخبارات کی اشاعت ہی بند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے بموجب سلطنت عمان نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اخبارات و رسائل اور مختلف قسم کے لٹریچر کی اشاعت و تقسیم پر پابندی لگا دی گئی۔سلطنت عمان کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کیے ہوئے ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک جاری ہونے والے لٹریچر اور اخبار و رسائل کی اشاعت اور تقسیم معطل کردی  جائے جبکہ سرکاری اداروں میں صرف تیس فیصد ملازمین کام کریں گے۔

یاد رہے کہ سلطنت عمان کے حکام نےعوامی مقامات پر ہر طرح کے اجتماع پر پہلے ہی  پابندی عائد کر رکھی ہے۔عوامی  ذرائع حمل ونقل  بھی بند ہے۔عمانی وزارت صحت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ نئے کورونا وائرس کے مزید تین مریض منظر عام پر آئے ہیں۔عمان میں کورونا کے مریضو ں کی مجموعی تعداد 55 ہوچکی ہے جبکہ 17افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔