قاہرہ ۔ مصری فوج کا ایک اور میجر جنرل کورونا وائرس سے متاثر ہوکر چل بسا- گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مصری فوج اپنے دو اہم عہدیداروں سے محروم ہوگئی۔ میڈیاکے مطابق مصری فوج کے میجر جنرل اسٹاف شرفی عبدالحلیم داود کورونا وائرس کی وبا سے متاثرین کی خدمت پر مامور تھے وہ مصری افواج میں انجینیئرنگ اتھارٹی کے ماتحت بڑے منصوبوں کے ادارے کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہے تھے۔
قبل ازیں مصری فوج کے میجر جنرل خالد شلطوط کا کورونا وائرس سے متاثر ہوکر انتقال ہوگیا تھا۔ میجر جنرل خالد شلطوط مصری دارالحکومت قاہرہ میں کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے والے مشن پر مامور تھے۔تفصیلات کے مطابق مصری فوج کے دیگر عہدیداروں کے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہے-