Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگٹفن سنٹرس پر اڈلی دوسا کی جگہ ٹماٹر آلو فروخت ہونے لگے

ٹفن سنٹرس پر اڈلی دوسا کی جگہ ٹماٹر آلو فروخت ہونے لگے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔کرونا وائرس کے قہر اورہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کو اگلے 21 دنوں تک ڈاون کرنے کے اعلان کے بعد ہندوستان کے دیہاتوں اور شہروں میں زندگی کی تصویر ایک دم بدل چکی ہے ۔ ہندوستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے کے ساتھ اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہندوستان میں 21 دنوں کا لاک ڈاون کر دیا گیا ہے لیکن اس کا راست اثر یومیہ زندگی پر پڑ رہا ہے جس سے غریب عوام کافی متاثر ہورہے ہیں ۔

 جب حالات معمول کے مطابق تھے توشہر کی گلیوں میں جگہ جگہ اڈلی ، دوسہ اور اوڈا کی بنڈیاں اور ناشتے کے مراکز دکھائی دیتے تھے لیکن اب ان ہی مراکز پر ترکاریاں فروخت ہو رہی ہیں ۔ رات کی کرفیو کے بعد جب صبح عوام کو راحت دی گئی تو ایک کثیر تعداد سڑکوں پر اشیا ئے ضروریہ خریدتی اور فروخت کرتی ہوتی ہوئی دکھائی دی۔ سڑکوں پر آٹوز میں ترکاری کی منتقلی کے منظر کے علاوہ اڈلی دوسا کے مراکز پر ترکاری فروخت ہونے لگی ہیں۔

 اس ضمن میں میڈیا نمائندہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے بالاجی ٹفن سنٹر کے رمیش نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ناشتے میں اڈلی دوسا فروخت کرنے پر پابندی ہے اور یہ حکم دیا گیا ہے اڈلی دوسا کی بجائے ہم اپنے ٹفن سنٹر پر ترکاری فروخت کریں ۔ بالاجی ٹفن سنٹر کے مالک راکیش نے کہا کہ کہ کر ترکاریوں کی قیمت میں اضافے کے باوجود یہ اشیائے ضروریہ ہیں اور حکومت کا بھی یاہ ہی حکم ہے کہ اب ہم لاک ڈان کے دوران ناشتے کی فروخت کےلئے اڈلی دوسا فروخت نہیں کرسکتے جس کے بعد آمدنی کا ذریعہ اب بند ہوچکا ہے لہذا اس کا متبادل اختیار کرنا بھی ضروری تھا جس کے بعد ہم نے اپنے ٹفن سنٹر پر ترکاری فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عام دنوں میں بالاجی ٹفن سنٹرکے بورڈ پر اڈلی دوسا اوڈا اور پوری کی قیمتیں درج ہوتی تھیں اب اسی بورڈ پر ٹماٹر 30 روپے کلو ، آلو50 روپے کلو، کریلا 30 روپے کلو، ہری مرچ ، شملہ مرچ اور دیگر ترکاریوں کی قیمتیں درج ہیں۔ کرونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے نہ صرف زندگی بدل چکی ہے بلکہ کل تک جس بورڈ پرکچھ اور تحریر ہوتا تھا آج اس بورڈ پرکچھ اور تحریر ہے۔