حیدرآباد ۔کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں دنیا کا تقربیاً ہر ملک لاک ڈاؤن کے مرحلے سے گزرہا ہے جس کی وجہ سے زندگی رک سی گئ ہے ۔امتحانات ملتوی ہونے کے بعد طلبہ کی ایک بڑی تعداد گھروں میں خالی ہے لیکن سال کے اختتامی مہینوں میں کچھ مسابقتی امتحانات ہونے والے ہیں جن کی تیاری میں لاکھوں طلبہ اپنی منصوبہ بندی میں مصروف تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی تیاری کی رفتار رک گئی ہے۔
دریں اثنا آئی آئی ٹی جے ای ای امتحانات کی تیار ی کرنے والے طلبہ کےلئے پیئرسن نے کوئیک نامی ایپ متعارف کیا ہے جس کے مدد سے طلبہ اس لاک ڈاؤن کے وقت گھر امتحان کی تیار ی کرسکتے ہیں چونکہ یہ ایپ اے آئی پر مبنی ریاضی سیکھنے کی ایک مفت سہولت فراہم کرتا ہے ۔آئی آئی ٹی جے ای ای امتحانات کی تیاری جاری رکھنے کے لئے طلباء کی مدد کے لئے اس کے مائن سائٹس آن لائن موک ٹسٹوں تک مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کورونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں ملک بھر کے اسکول اور تعلیمی ادارے بند ہونے کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹی ۔ جی ای ای (IIT-JEE) جیسے بڑے مسابقتی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ان بند کےاوقات کے دوران طلبا کو آن لائن خود کار مطالعہ کے حل کے لئے دنیا کی معروف کمپنی پیئرسن نے ” کوئیک ” ایپ متعارف کروانے کا اعلان کیا ۔ یہ ایک نئی اے آئی پر مبنی ریاضی سیکھنے میں مدد فراہم کرنے والی ایپ ہے جس کی مدد سے طلباء کو ریاضی کی مہارت کو تقویت ملتی ہے ۔
اس کے علاوہ ، کمپنی نے آئی آئی ٹی ۔ جی ای ای طلباء اور انسٹی ٹیوٹ کو اس کی مائی ان سائٹ آن لائن تمثیلی ٹسٹ سیریز تک مفت رسائی کا اعلان کیا ہے تاکہ طالب علموں کو کسی بھی طرح کے ڈیجیٹل تشخیصی آلے کی شکل میں بغیر کسی رکاوٹ کی تیاری کا موقع اور وسائل کو یقینی بنایا جاسکے۔