Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگعام امراض کے علاج کے لئے عوام کا بستی دواخانوں پرانحصار

عام امراض کے علاج کے لئے عوام کا بستی دواخانوں پرانحصار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔کولکتہ کے رہنے والے بی رتن جو شہرحیدرآباد کے ایک ہوٹل میں شیف کی حیثیت سے کام کرتے ہیں ان کو جلد کی الرجی پیدا ہوئی اوراب لاک ڈاؤن کی وجہ سے  زیادہ تر دواخانوں میں بیرونی مریضوں کی خدمات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہوئے کہ انہیں اب علاج کےلئے کہاں جانا ہے۔اس مشکل وقت میں  جب اس کا دوست اسے بشیرباغ کے پھول باغ میں بستی دواخانہ لے گیا تو رتن کو کچھ راحت ملی کیونکہ اس بستی دواخانے میں اسے دوائیں فراہم کرنے  کے علاوہ علاج  بھی سب مفت میں کیا گیا۔

موجودہ لاک ڈاؤن کے دوران ، بستی دواخانے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور خاص طور پر کچی آبادیوں اور کم آمدنی والی بستیوں میں بہت سارے لوگوں کے خوف کو بھی ختم کررہے ہیں ۔ بخار اور کھانسی ہونے کے بعد گھبرانے والے چند افراد ، پھول باغ دواخانے سے رجوع ہونے والے افراد میں شامل تھے۔پھول باغ داوخانہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر زہرہ ارم نے کہا ہے کہ  مشاورت اور عام علاج کے بعد ، ان کا خوف ختم ہوگیا ہے اور اب وہ خوش ہیں۔

ڈاکٹر ارم نے مزید کہا کہ تمام بستی داوخانوں کا عملہ مریضوں کی سفری تاریخ اور تفصیلات، خاص طورپرتارکین وطن کارکنوں اوردیگرریاستوں سےواپس آنے والوں کے ساتھ ان کے قریبی افراد  کی جانچ کررہا ہے۔ اگر ان میں کسی کو کوئی واضح علامت موجود ظاہر ہوتی ہے تو ایسے لوگوں کو فوراً ہی گاندھی اسپتال یا فیوراسپتال بھیج دیا جاتا ہے ۔ ۔ بستی دواخانے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کررہے ہیں اور کچھ علاقوں میں  شام کے کلینک بھی چلائے جارہے ہیں، جو رہائشیوں کے مطالبے پرمنحصر ہے۔ سبھی لوگ خانگی بستی دواخانے میں جانے کا متحمل نہیں ہوسکتے ہیں اوربغیرنقل وحمل کے بہت سے لوگ بستی داوخانوں کے پاس جا رہے ہیں۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ اربا پرائمری ہیلتھ سنٹر (یو پی ایچ سی) سے وابستہ ایشا کارکنان اورمعاون نرس مڈویونس (اے این ایم) مزدوروں اورتعمیراتی کارکنوں کے کیمپوں کا دورہ کررہے ہیں اوران کی صحت کی صورتحال کی جانچ پڑتال کے علاوہ کچی آبادیوں اور کالونیوں کا بھی دورہ کر رہے ہیں۔

اس وقت جی ایچ ایم سی کی حدود میں حیدرآباد ، میڈچل اور رنگا ریڈی اضلاع پر محیط 124 بستی داوخانے کام کررہے ہیں۔ وہ اپنی خدمات کا ایک پیکیج فراہم کر رہے ہیں اور معاشرے اورصحت کے نظام کے مابین معاہدے کے پہلے نقطہ کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ قریب ترین یو پی ایچ سی سے منسلک ہیں۔ اوسطا 70 سے 80 افرادروزانہ بستی داوخانہ جاتے ہیں۔ بہت سارے کلینک کھانسی، نزلہ اور یہاں تک کہ اسہال سے متعلق معاملات درج کر رہے ہیں۔ تاہم ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے ، کچھ خاص ادویات کی دستیابی میں وقت لگ رہا ہے کیونکہ ان کی وقت پر فراہمی میں نقل و حمل کی رکاوٹ ایک چیلنج ہے۔