Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیکویت نے تیل کی پیداوار میں کمی کا آغازکردیا

کویت نے تیل کی پیداوار میں کمی کا آغازکردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

کویت سٹی: کویت نے اوپیک پلس کے تاریخی معاہدے کے مطابق یومیہ تیل کی پیداوار میں 2.24 ملین بیرل کی کمی شروع کردی ہے۔کویتی جریدے الانبا نے کویتی عہدیدار کے بیاب کے حوالے سے کہاکہ کویت نے تیل پیداوار میں کمی کا آغاز اوپیک پلس معاہدے پرعملدرآمد یکم مئی سے ایک ہفتے قبل ہی شروع کردیا ہے۔

کویتی عہدیدار کے مطابق کویت آئل کمپنی نے برقان آئل فیلڈ کے کئی کنویں بند کردیے ہیں- اصلاح ومرمت کا کام شروع کردیا گیا۔یاد رہے کہ کویتی وزیرپٹرولیم خالد الفاضل نے ان اخباری رپورٹوں کی تردید کی تھی جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ کویت پر تیل پیداوار میں کمی جلد از جلد شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
اخبارات نے خبر دی تھی کہ کویت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ یکم مئی سے قبل ہی تیل پیداوار سے متعلق اوپیک پلس کے معاہدے پر عمل درآمد فورا شروع کردے۔الفاضل نے کہا کہ تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کویت کا ریاستی اختیار ہے۔ کویت اوپیک پلس اور اوپیک کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے مشترکہ جدوجہد کے حق میں ہے۔