دبئی: خلیجی ممالک میں نئے کورونا وائرس کے 4737 نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی جملہ تعداد ایک لاکھ ایک ہزار531 تک پہنچ گئی۔متاثرین میں سے 27228 صحت یاب ہوگئے جبکہ 368 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ خلیجی ممالک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 560 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امارات میں پیر کو 680 نئے مریض رپورٹ ہوئے. متاثرین کی کل تعداد 18878 ہوگئی۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 5381 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 201 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امارات کی حکومت نے بتایا ہے کہ 4 خاندان کے لوگ تراویح کے لیے جمع ہوئے تھے اور سب کے سب کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
اسکائی نیوز کے مطابق بحرینی وزارت صحت نے کہا کہ پیر کو 216 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔قطر کی وزارت صحت نے 1103 مریضوں کے اضافے کی تصدیق کی ہے۔کویتی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے 178 مریض شفایاب ہوگئے۔ صحت یاب افراد کی تعداد 2907 ہوگئی ہے۔
عمانی وزارت صحت نے 174 نئے معاملات پورٹ ہونے کا اعلان کیا ہے۔دریں اثنا مصر کی وزارت صحت نے کہاہے کہ ملک میں 346 نئے معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں ۔ وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔صحت یاب افراد کی تعداد 2172 تک پہنچ گئی۔عراق کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے51 نئے معاملات رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے ایک شہری ہلاک ہوگیا۔اردن کی وزارت صحت نے بتایا کہ 22 نئے معاملات ریکارڈ پر آئے مجموعی تعداد562 ہوگئی۔
الجزائر کی وزارت صحت کے بموجب ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2841 ہوگئی ہے۔ وائرس سے مزید 5 افراد کی موت ہوگئی ۔مجموعی تعداد507 ہوگئی۔ متاثرین میں 168 کا اضافہ ہونے پر کل تعداد5891 تک پہنچ گئی۔لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ 14 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 859 ہوگئی ہے۔مراکش میں کورونا کے 163 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ مجموعی تعداد 6226 ہوگئی ہے۔