برلن ۔جرمنی کے شہر برلن کے ایک چڑیا گھر میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران بم حادثے میں بچ کر روس پہنچنے والا مگر مچھ 84 سال کی عمر میں مر گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیٹرن نامی یہ مگرمچھ امریکہ میں 1936 میں پیدا ہوا۔ اسے برلن کے چڑیا گھر میں منتقل کیا گیا تھا جہاں سے 23 نومبر 1943 کو ہونے والے بم حملے کے بعد وہ یہاں سے نکل گیا تھا۔
سال 1946 میں برطانوی فوجیوں نے اسے ڈھونڈ کر سویت حکام کے حوالے کر دیا تھا۔ماسکو چڑیا گھر کے حکام نے کہا تھا کہ برطانوی فوجیوں کے ملنے سے قبل تین سال تک سیٹرن کہاں تھا یہ ابھی تک ایک راز ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب جولائی 1946 میں سیڑن کو روس لایا گیا تھا، تب افوہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ایڈولف ہٹلر کے جانوروں کے ذاتی کلیکشن کا حصہ ہے۔تاہم سیٹرن کو رکھنا ایک اعزاز کی بات تھی۔وہ ہمارے پاس (نازی جرمنی پر) شکست کے بعد لایا گیا تھا۔
- Advertisement -
- Advertisement -