واشنگٹن: امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر کام پر واپس آگئیں۔ ان کے بیمار ہونے کے بعد سے وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے افراد نے ماسک کا استعمال شروع کر دیا تھا۔
کیٹی ملر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کی اہلیہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تین مرتبہ کورونا وائرس ٹسٹ منفی آیا جس کے بعد وہ کام پر واپس آئیں ہیں۔انہوں نے اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ کیٹی ملر میں مئی کے شروع میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔کیٹی ملر کےعلاوہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ایک اور شخص کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہاں ماسک کا استعمال اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا شروع کیا گیا تھا۔