جمائیکا: ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کیلئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ سے تین ٹسٹ میچز کی سیریز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ اور 11 اضافی پلیئرز کا اعلان کیا گیا۔ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر دورے سے انکار کردیا۔ منتخب پلیئرز کے کورونا وائرس ٹسٹ رواں ہفتے ہوں گے، ویسٹ انڈیز کا اسکوڈ 8 جون کو خانگی جیٹ پر انگلینڈ روانہ ہوگا۔کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے انگلینڈ کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق منتخب پلیئرز کے کورونا وائرس ٹسٹ رواں ہفتے ہوں گے۔تین ٹسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹسٹ 12 جولائی سے ایجیس بول میں ہوگا، بقیہ دونوں ٹسTٹ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے۔ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ 8 جون کو خانگی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگا، دوہفتے قرنطینہ اور ایک ہفتے کی ٹریننگ کے بعد میچز کا آغاز ہوگا۔