Wednesday, April 23, 2025
Homesliderجی ایچ ایم سی نے نالوں کی صفائی پر 41.38 کروڑ خرچ...

جی ایچ ایم سی نے نالوں کی صفائی پر 41.38 کروڑ خرچ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: مانسون کی تیاری کے ایک حصے کے طور پر جی ایچ ایم سی نے 41.38 کروڑ روپے کی لاگت سے جملہ701.97 کلومیٹر لمبائی تک نالوں کو ڈھکنے کے کام شروع کردیئے اور3.74 لاکھ ایم 3 (کیوبک میٹر) کچرا صاف کیا۔جی ایچ ایم سی حکام کے مطابق مانسون کے آغاز سے پہلے ہر سال جی ایچ ایم سی نے نشیبی علاقوں میں سیلاب کی روک تھام ، سڑک کے کنارے پانی کے جمود اور جی ایچ ایم سی کی حدود میں ٹریفک کی پریشانیوں کے سدباب کےلئے نالوں کی صفائی کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔

 صرف چارمینار زون میں ، جی ایGHMCچ ایم سی نے 1 لاکھ ایم 3 سے زیادہ کی تعدادکے کچرے کو صاف کیا ہے جس کی کل لمبائی 281.79 کلومیٹر ہے اور 11 کروڑ خرچ کرنے والے کاموں کی تکمیل ہے۔ دوسرے علاقوں میں خیرت آباد میں جی ایچ ایم سی نے 118.48 کلومیٹر لمبائی کی صفائی کےلئے 9.88 کروڑ روپئے خرچ کئے۔ ایل بی نگر ، سری لنگم پلی ، کوکٹ پلی اور سکندرآباد سمیت چھ زونوں میں مجموعی طور پر 345 کام انجام دیئے گئے۔

اس کے علاوہ جی ایچ ایم سی نے مانسون کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 202 پمپ تعینات کیے ہیں۔ مانسون کے لئے جی ایچ ایم سی کی ڈی آر ایف (ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی ٹیمیں سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال اور درختوں کے گرنے کے معاملات کا خیال رکھیں گی۔ جی ایچ ایم سی نے 30 بڑے آبی گزرگاہوں کی نشاندہی کی ہے جہاں 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی ۔ٹیموں کو رکے ہوئے پانی کو صاف کرنے کے لئے پمپ سیٹ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

حیدرآباد پولیس نے 195 آبی ذخائر کی نشاندہی کرنے کے بعد جی ایچ ایم سی نے اپنے دائرہ اختیار میں اہم ، چھوٹے اور معمولی درجہ بندی کی گئی 157 جگہوں کو صاف کردیا ہے ، جبکہ باقی دیگر محکموں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ جی ایچ ٹی ایم نے جے این ٹی یو سے رپورٹ حاصل کرنے کے بعداس سے کم ہونے والے اقدام کے طور پر 44 بڑے آبی پوائنٹس پر ، انجکشن بورویلز  کی تعمیر بھی شروع کردی ہے۔