- Advertisement -
- Advertisement -
دبئی: خلیجی ممالک کے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جی سی سی ملکوں میں نئے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہا کہ رواں ہفتہ تک خلیجی ملکوں میں متاثرین کی جملہ تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 152 تک پہنچ گئی- ان میں سے 303964 صحت یاب ہوگئے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں شفایاب افراد کی تعداد 2589 رہی اور کل صحت یاب افراد کی تعداد 120471 ہوگئی۔ امارات میں کورونا میں مہلک وائرس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 35469 تک پہنچ گئی ہے۔