Monday, June 9, 2025
Homesliderحیدرآباد میں دوبار ہ لاک ڈاؤن ،آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا

حیدرآباد میں دوبار ہ لاک ڈاؤن ،آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر  چندر شیکھر راؤ نے اگلے تین سے چار دن میں جی ایچ ایم سی کے دائرہ اختیار میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پرقابو پانے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز پر بھی فیصلہ لیا جائے گا کہ جی ایچ ایم سی حدود کے تحت کچھ دن کے لئے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا جانا چاہئے۔ کے سی آر نے کہا کہ عوام کو شہر میں زیادہ سے زیادہ مثبت واقعات کے بارے میں پریشان ہونے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت نے تمام ضرورتمندوں  اور کورونا سے متاثر افراد کےلے بہتر سہولیات  پیش کش کی ہے۔

 اتوار کے روز یہاں پراگتی بھون میں کورونا وائرس کی روک تھام ، کورونا مریضوں کے لئے علاج معالجہ ، مستقبل میں عمل درآمد کرنے کی حکمت عملی اور دیگر متعلقہ امور پر ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ میڈیکل اینڈ ہیلتھ وزیر سری ایٹلا راجندر ، میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر سری کے ٹی راما راؤ ، آر اینڈ بی وزیر سری ویمولا پرشانت ریڈی ، چیف سکریٹری سری سومیش کمار ، میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ جائزہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر کیا گیا ، اس پر قابو پانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ وزیر سری راجندر نے موجودہ صورتحال کے بارے میں وضاحت کی۔

کورونا پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسی طرح ریاست تلنگانہ میں بھی مثبت معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ جب قومی اوسط سے موازنہ کیا جائے تو ریاست تلنگانہ میں اموات کی شرح کم ہے۔ خوف کی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا مثبت مریضوں کو ضروری علاج دیا جارہا  ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے سرکاری اور خانگی دواخانوں اور کالجوں میں ہزاروں بستر تیار رکھے ہیں۔ جن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، ان کا دواخانوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ سری راجندر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معمولی علامتوں کے  مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی علاج کروایا جارہا ہے۔

خصوصی چیف سکریٹری (میڈیکل اینڈ ہیلتھ) شانتا کماری نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ ریاست میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد بہت کم ہے۔ قومی سطح پر کوویڈ 19 کی وجہ سے اوسط اموات 3.04 ہیں جبکہ ریاست تلنگانہ میں یہ 1.52 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ ٹسٹ لئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مثبت نتائج کے بعد تمام افراد کو مطلوبہ علاج کروایا جارہا ہے ۔جی ایچ ایم سی حدود کے تحت کورونا کے پھیلاؤ پر اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر سری راجندر نے کہا کہ متعدد طبی اور صحت کے عہدیدار اور طبی ماہرین جی ایچ ایم سی کی حدود کے تحت مزید 15 دن لاک ڈاؤن کے لئے درخواست کر رہے ہیں۔

حیدرآباد ایک میٹروپولیٹن شہر ہے جہاں ایک کروڑ لوگ رہتے ہیں۔ یہ فطری بات ہے کہ ملک کے دوسرے شہروں کی طرح اس حیدرآباد  میں بھی کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ لاک ڈاؤن ہٹانے کے بعد لوگ آزادنہ گھومنے لگے ہیں۔ اس کے نتیجے میں وائرس پھیل گیا۔ تمل ناڈو کے شہر چینائی میں وائرس کے  پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا۔ ملک کے دوسرے شہر بھی انہی خطوط پر سوچ رہے ہیں۔ محکمہ صحت اورمیڈیکل نے بھی تجاویز پیش کیں کہ حیدرآباد میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا بہتر فیصلہ ہوگا لیکن لاک ڈاؤن دوبارہ عائد کرنا ایک بہت بڑا فیصلہ ہوگا۔ سرکاری مشینری اور لوگوں کو اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ خاص کر محکمہ پولیس کو تیار رکھنا چاہئے۔ کابینہ کا اجلاس بلایا جائے گا ۔ لاک ڈاؤن کے بارے میں فیصلہ تمام متعلقہ افراد کے خیالات سے لیا جانا چاہئے۔آئندہ  دو تین دن میں  گہری نظر سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ سی ایم سری کے سی آر نے کہا  اگر ضرورت محسوس ہوئی تو لاک ڈاؤن ، متبادلات اور دیگر متعلقہ امور کی تجاویز پر تبادلہ خیال کے لئے کابینہ کو تین سے چار دن میں طلب کیا جائے گا اور اس بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔