Monday, June 9, 2025
Homesliderشمال مشرقی دہلی فسادات کی آزادانہ اور مکمل جانچ کی جائے اور...

شمال مشرقی دہلی فسادات کی آزادانہ اور مکمل جانچ کی جائے اور اصل مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ایس ڈی پی آئی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فروری2020میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کی آزادانہ اور مکمل جانچ کرانے اور تمام مجرمین کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

دہلی پولیس کے ذریعہ دائر کی گئی چارج شیٹ میں ایک واٹس گروپ کے مباحثے کو سامنے لایا ہے جس میں قصورواروں کے ایک گروپ نے مسلمانوں کو مارنے کیلئے اسلحہ اور گولہ بارود بندوبست کرنے کے تعلق سے بات چیت کی ہے اور فخر کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ مسلمانوں کو ہلاک کرکے نالے میں پھینک دیا گیا ہے۔

بی جے پی رہنماکپل مشرا کی اشتعال انگیزتقریر کی وجہ سے دہلی میں فسادات کا آغاز ہوا تھا۔ ایک مرکزی وزیر اور ایک خاتون رہنما سمیت بی جے پی کے کئی دوسرے رہنماؤں نے تشدد سے پہلے اور تشدد کے دوران، مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی تھی۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اصل مجرمین کو گرفتار کرنے کے بجائے مسلمانوں کو اندھادھند گرفتار کررہی ہے جو فسادات کے اصل متاثرین ہیں اور سی اے اے مخالف کارکنوں اور مسلم طلباء پر فسادات کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں یواے پی اے کے تحت گرفتار کررہی ہے۔ جبکہ فسادات کے اصل مجرمین کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں اعلی سیکورٹی اور ذاتی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی میں مسلم نسل کشی کو بھڑکانے اور اس پر عمل د ر آمد کے سنگین ثبوتوں کی بنیاد پر اصل مجرمین کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور سی اے اے مخالف کارکنوں اور مسلم طلباء کے خلاف فسادات کی منصوبہ بندی کے جعلی مقدمات واپس لئے جائیں۔