Wednesday, April 23, 2025
Homesliderترکی کے خلاف یونان کا ساتھ فرانس کا اعلان

ترکی کے خلاف یونان کا ساتھ فرانس کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

پیرس: فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کی پالیسیوں کا سامنا کرنے میں قبرص اور یونان دونوں کے موقف کی حمایت کرنے کے لیے یورپی یونین کے ممالک آپس میں متحد ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی طرف سے پڑوسی ملکوں میں مداخلت قبول نہیں اور یورپ انقرہ کی یونان اور قبرص میں مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔

قبل ازیں جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی سے خطاب میں کہاہے  کہ علاقائی سطح پر ترکی کا طرز عمل ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک اہمیت کی بنا پر بات چیت جاری رکھنی چاہیئے۔ ترکی پناہ گزینوں کی یورپ کی طرف نقل مکانی کی روک تھام میں کردار ادا کرسکتا اور ہمیں داعش سے الگ کرسکتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی قبول نہیں کرتا ہے کہ لیبیا روس اور ترکی کے درمیان تقسیم شدہ مال میں بن جائے۔ ہائیکوماس نے کہا کہ کسی کو بھی لیبیا کو دوسرے شام میں تبدیل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ماس کے یہ خیالات ترکی کے ساتھ کشیدہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی برسلز میں ہونے والے اجلاس  کے بعد آئے ہیں۔

یوروپی یونین کے خارجہ تعلقات کے کمشنر جوسیپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین ترکی سے لیبیا میں برلن کانفرنس کے تحت وعدوں کا احترام کرنے پر زور دے رہی ہے۔

بوریل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یورپی وزراء کے ساتھ ترکی کے بارے میں طویل اور دلچسپ مشاورت کی ہے۔ ترکی کو دونوں فریقوں کے مابین بہتر تعلقات کے لیے یورپی اقدار اور مفادات کا احترام کرنا چاہیئے۔