Sunday, June 8, 2025
Homesliderناک میں کورونا کٹ ٹوٹنے سے کمسن ہلاک

ناک میں کورونا کٹ ٹوٹنے سے کمسن ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں ناک میں کورونا ٹسٹ کٹ ٹوٹنے کے باعث ڈیڑھ سالہ سعودی بچہ عبدالعزیز الجوفان چل بسا۔اہل خانہ درجہ حرارت بڑھ جانے پر طبی معائنے کے لیے کمسن  کودواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ طبی عملے نے کورونا وائرس کے شبے میں ٹسٹ کے لیے کٹ بچے کی ناک میں داخل کی جس کے ٹوٹ جانے سے  بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

میڈیا  کے مطابق بچے کے چچا نے کہاہے  کہ سچی بات یہ ہے کہ بچہ لاعلاج امراض میں مبتلا تھا اور نہ کسی نازک بیماری کا شکار تھا۔  بچے کا جسم گرم ہو رہا تھا جس پر دواخانہ  لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے شبے کی بنیاد پر کورونا ٹسٹ کا فیصلہ کیا۔بچے کے چچا نے مزید کہا کہ جب کورونا ٹسٹ کٹ بچے کی ناک میں ٹوٹ گئی تو ڈاکٹر نے علاج کے لیے اسے دواخانہ  میں داخل کردیا۔ آپریشن کے لیے بے ہوش کردیا گیا۔ رات ایک بجے بتایا گیا کہ آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور بچے کی ناک سے کورونا ٹسٹ کٹ نکال لی گئی ہے۔

 آپریشن کے بعد بچہ ہوش میں آگیا تھا۔ بچے کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں اورنرسوں سے مسلسل درخواست کر رہی تھیں کہ آپریشن کے بعد متعلقہ  ڈاکٹر بچے کا معائنہ کریں اور اس بات کا یقین حاصل کریں کہ کورونا کٹ مکمل طورپر نکل چکی ہے۔ خون بہنا بند ہوگیا ہے اور بچے کو تنفس میں کوئی مشکل تو پیش نہیں آرہی ہے لیکن  نرسیں کہتی رہیں کہ ڈاکٹر نہیں ہے انتظار کیا جائے۔ بچے کے چچا نے کہا کہ صبح 9 بجے بچہ اچانک بے ہوش ہوگیا۔ ماں نے فوری طور پر نرسوں کو اطلاع دی۔ سانس آنا بند ہوگئی تھی جس پر بچے کو مصنوعی تنفس فراہم کیا گیا۔

دواخانہ پہنچ کر ڈاکٹر کو طلب کیا۔ ایکسرے میں پتا چلا کہ بچے کے ایک پھیپھڑے میں تنفس کی نالی بند نظر آرہی ہے۔ بچے کی حالت بگڑنے پر جان بچانے کے لیے اسے ریاض کے اسپیشلسٹ ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی۔دوپہر بارہ بج کر 18 منٹ پر منظوری آگئی۔ ایمبولینس کا انتظار کرتے رہے جو ٹھیک ایک گھنٹے بعد پہنچی اور بچہ ہسپتال پہنچتے پہنچتے دم توڑ گیا۔