حیدرآباد: جی ایچ ایم سی کے حدود میں کورونا کے معاملات کو روکنے کیلئے اسپیشل آفیسرس کو مقرر کیاگیا ہے۔کارپوریشن نے اس کے حدود میں بڑھتے ہوئے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔8اسپیشل آفیسرس کو اس مقصد کے لئے ذمہ داری دی گئی ہے۔ان میں تین آئی اے ایس اور پانچ ایڈیشنل کمشنرس ہیں۔کمشنر جی ایچ ایم سی نے اس سلسلہ میں احکام جاری کئے ہیں۔کارپوریشن نے مختلف سرکلس کو کنٹیمنٹ زونس بنایا ہے جہاں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔
کارپوریشن نے مختلف زونس کی ذمہ داری مختلف عہدیداروں کو دی ہے۔ہر زون کے لئے ایک عہدیدار ذمہ دار ہوگا۔یادگری راو ایڈیشنل کمشنر سیری لنگم پلی کے طورپر خدمات انجام دیں گے جبکہ جیا راج کناڈے سکندرآباد زون کے ایڈیشنل کمشنر ہوں گے۔خیریت آباد زون کی ذمہ داری شنکرئیا کے حوالے کی گئی ہے۔جے سی یادیا کاروان سرکلکے ذمہ دار ہوں گے۔ وجیالکشمی چارمینار زون کی ایڈیشنل کمشنرہوں گی جبکہ سنتوش راجندر نگر کے ایڈیشنل کمشنر کے فرائض انجام دیں گے۔پرینکا کو قطب اللہ پور کا ایڈیشنل کمشنر بنایاگیا ہے۔جی ایچ ایم سی نے اس سلسلہ میں احکام جاری کئے۔