Monday, June 9, 2025
Homesliderتلنگانہ ہائی کورٹ نے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کے...

تلنگانہ ہائی کورٹ نے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کے حکم التوا میں توسیع کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کے خلاف جاری کردہ حکم التوا میں کل تک کے لئے توسیع کردی ہے۔اس سلسلہ میں عدالت نے احکام جاری کئے۔پی ایل وشویشور راو کی جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے آج مکمل تفصیلات پر مبنی حلف نامہ داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت دی تھی۔عدالت نے اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے کل تک کیلئے اس حکم التوا کو جاری رکھنے کیلئے تازہ احکام جاری کئے۔

پی ایل وشویشور راو کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے آج مکمل تفصیلات پر مبنی حلف نامہ داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت دی تھی۔اس مسئلہ پر درخواست گذار کے وکیل نے کہا کہ قدیم عمارتوں کے انہدام کے لئے ماحولیاتی منظوری کی ضرورت ہے تاہم ایڈوکیٹ جنرل پرساد نے عدالت سے کہا کہ قدیم عمارتوں کے انہدام کے لئے ماحولیاتی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی سے اس سلسلہ میں منظوری لی گئی ہے تاہم پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کے لئے ماحولیاتی منظوری درکار نہیں ہے۔انہوں نے عدالت سے کہا کہ حکومت نئی عمارتوں کی تعمیر کے لئے ماحولیاتی منظوری حاصل کرے گی۔ریاستی حکومت نے آج عدالت میں کابینہ کی اس سلسلہ میں منظورہ قراردادیں پیش کیں۔عدالت نے کل تک کیلئے اس معاملہ کی سماعت ملتوی کردی۔