Thursday, April 24, 2025
Homesliderحیدرآباد:عثمانیہ اسپتال کے آوٹ سورسنگ اسٹاف کا احتجاج

حیدرآباد:عثمانیہ اسپتال کے آوٹ سورسنگ اسٹاف کا احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

  حیدرآباد: گاندھی اسپتال کے آوٹ سورسنگ اسٹاف کی طرز پر تنخواہیں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال کے آوٹ سورسنگ اسٹاف نے اپنا احتجاج جاری رکھا اور مطالبہ کیا کہ اسی طرح کی سہولیات ان کو بھی فراہم کی جائیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ تین ماہ سے ان کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ انتظامیہ نے ان کے چار دنوں سے جاری احتجاج کو نظرانداز کیا۔نرسس،لیب ٹکنیشنس،فارماسسٹس اوردرجہ چہارم کے ملازمین نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔