Tuesday, April 22, 2025
Homesliderسڑکوں کے گڑھوں کو پُر نہ کرنے پر اے بی وی پی...

سڑکوں کے گڑھوں کو پُر نہ کرنے پر اے بی وی پی کا انوکھا احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی مین روڈس پر پڑے گڑھوں کوپُر نہ کرنے پر اے بی وی پی کے کارکنوں نے ہنمکنڈہ علاقہ میں انوکھا احتجاج کیا۔ان کارکنوں نے ہنمکنڈہ بس اسٹینڈ کے قریب پڑے گڑھوں میں بیچ بوئے اور کچھ دیرکے لئے پانی میں کبڈی بھی کھیلی۔اے بی وی پی کے سکریٹری پی وینو نے بھرت ویر،اجئے،ومشی کرشنا،اکھل،بلرام اور ارون سائی کے ساتھ یہ انوکھا احتجاج کیا۔اسی دوران پولیس نے ان لیڈروں کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔یہ معاملہ حکومت کے خلاف نعرے بازی اور کورونا کے قواعد کی خلاف ورزی پر درج کیاگیا۔