- Advertisement -
- Advertisement -
اے پی کے تروپتی کے رینی گنٹہ ایرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا کیونکہ فائر انجن جو طیارہ کی لینڈنگ سے پہلے رن وے کا معائنہ کرنے کے لئے گیاتھا الٹ گیا۔
اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔اس واقعہ کے بعد طیارہ جو ایرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والا تھا اس میں ناکام رہا کیونکہ چوکس عہدیداروں نے اس طیارہ کو واپس بنگالورو بھیج دیا۔عہدیداروں نے ایک بڑا حادثہ ٹل جانے کے نتیجہ میں راحت کی سانس لی۔بعد ازاں اسٹاف نے رن وے پر الٹے ہوئے فائر انجن کو وہاں سے ہٹانے کے کاموں کا آغاز کردیا۔