Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکتوں کے بچوں کو سڑک پر چھوڑنا جرم ہے:کمشنر پولیس حیدرآباد

کتوں کے بچوں کو سڑک پر چھوڑنا جرم ہے:کمشنر پولیس حیدرآباد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے سڑکوں پر کتوں کے بچوں کو چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔مسٹرکمار نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ شہر کے کئی افراد کتوں کے بچوں کو سڑکوں پر چھوڑرہے ہیں جو غیر انسانی حرکت ہے۔انہوں نے کہا”کیا آپ اپنے بچہ کے ساتھ اسی طرح کریں گے؟ایسے بچے خاندان پر جذباتی اور جسمانی طور پر کافی وابستہ ہوتے ہیں۔خدا کے لئے ان کو نہ چھوڑیں۔ایسا کرنا جانوروں کے ساتھ بے رحمی میں شمار ہوتا ہے اور یہ قانون کے تحت مستوجب سزاہے“