Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہتلنگانہ:سڑک حادثہ میں زخمی صحافی کی موت ہوگئی

تلنگانہ:سڑک حادثہ میں زخمی صحافی کی موت ہوگئی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں زخمی صحافی کی موت ہوگئی۔ان کے ارکان خاندان کے مطابق تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ماولا منڈل سے تعلق رکھنے والے 51سالہ بُچیا جمعہ کی شب اپنی بائیک پر گھر واپس ہورہے تھے کہ انہوں نے رام نگر کے قریب اپنی بائیک کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑے۔ان کو بہتر علاج کے لئے مہاراشٹر کے واردھا منتقل کیاگیا کیونکہ ان کے سر پرشدید زخم آگئے تھے جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

ان کی آخری رسومات پیر کو انجام دی جائیں گی کیونکہ لاش کا کورونا معائنہ کرنا ضروری ہے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔صحافی بُچنا کی موت پر صحافیوں کی تنظیم ٹی یو ڈبیلو جے نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔یونین کے ضلع صدربی رمیش،جنرل سکریٹری ایل راجو،نائب صدر انور،خازن ایس پراوین اور دیگر نے ان کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔