- Advertisement -
- Advertisement -
حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ضلع کے ویلاچیروو،چنتالاپالم منڈلوں میں کل شب 11.30بجے بھاری آوازوں کے ساتھ یہ جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے ساتھ ہی لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل گئے۔کئی افراد نے اپنے گھروں کے باہر ہی رات گذاری۔کئی افراد کو اپنے رشتہ داروں کی فون پر خیریت معلوم کرتا ہوا دیکھاگیا۔ان جھٹکوں سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔زلزلہ کی پیمائش کے محکمہ نے ہنوز اس کی توثیق نہیں کی۔