حیدرآباد: تلنگانہ کے ایجنسی علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔پولیس نے مُلگ،جئے شنکر بھوپال پلی،کومرم بھیم آصف آباد،بھدرادری کوتہ گوڑم کے ایجنسی علاقوں میں چوکسی اختیار کی ہے اور ماونوازوں کے کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکنے کے لئے نظررکھی جاررہی ہے۔
پولیس نے کئی علاقوں میں تلاشی مہم انجام دی ہے۔ماونوازوں نے انقلابی مصنف ورا ورا راو کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بند کی اپیل کی ہے۔راو کو مہاراشٹرپولیس نے بھیماکورے گاوں معاملہ میں حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ان کا علاج فی الحال ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں کیاجارہا ہے۔