Wednesday, April 23, 2025
Homesliderملک کے باشندے کارگل کی کامیابی کو کبھی فراموش نہیں کریں...

ملک کے باشندے کارگل کی کامیابی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:  تلنگانہ بی جے پی کے صدر و کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے ملک ہندوستانی فوجیوں پر زور دیا کہ وہ چینی فوج کی سازشوں کو ناکام بنائے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے باشندے کارگل کی کامیابی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔کارگل کی کامیابی کے دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اُس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو ہندوستانی فوج میں جذبہ پیداکرنے اور ملک کو متحد رکھنے کے لئے  یاد کیا۔سنجے نے عوام پر زوردیا کہ وہ  حب الوطنی،ملک کے لئے لڑائی لڑنے اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرنے آگے آئیں۔