حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکر راو نے ان کے قرنطینہ کی بعض میڈیا اور سوشیل میڈیا کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔قبل ازیں اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ وہ الگ تھلگ ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ وہ محفوظ ہیں،ان کی صحت ٹھیک ہے اور وہ قرنطینہ میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان کے گھر والوں کی بھی صحت بہتر ہے اور انہوں نے ہر اتوار کو دس بجے دس منٹ کی صفائی کے پروگرام میں حصہ لیا اورجائزہ اجلاس بھی منعقد کررہے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ان کے اسٹاف کے بعض ملازمین کورونا سے متاثر ہیں۔ان میں 6گن مین اور حیدرآباد کے دو اسٹاف ارکان شامل ہیں۔ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ان کی صحت بہتر ہے۔